ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / بی جے پی ممبر اسمبلی بولے، اگرآبادی کنٹرول قانون نہیں بنا، تو ملک سے امن ختم ہو جائے گا 

بی جے پی ممبر اسمبلی بولے، اگرآبادی کنٹرول قانون نہیں بنا، تو ملک سے امن ختم ہو جائے گا 

Tue, 29 Oct 2019 18:35:55    S.O. News Service

بلیا (اتر پردیش)،29/اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)  اپنے بیانات کے لیے اکثر بحث میں رہنے والے بی جے پی ایم ایل اے سریندر سنگھ نے آبادی کنٹرول قانون بنانے کی پرزور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون نہیں بنا تو ملک سے امن آمان ختم ہو جائے گا۔بلیا ضلع کے بیریا علاقے کے بی جے پی ممبر اسمبلی سنگھ نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران ملک میں آبادی کنٹرول قانون بنانے کی وکالت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون نہیں بنا تو ملک ہنگامہ خیز ہو جائے گا اور ملک مخالف طاقتیں سر اٹھانے لگیں گی۔ انہوں نے آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ اور رہنما بدرالدین اجمل کے ایک مبینہ بیان کے ردعمل میں کہا کہ مسلم لیڈر اپنی ثقافت اور مشن کے تحت ایسے بیان دے رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ایم پی اجمل نے آسام حکومت کی طرف سے دو سے زیادہ بچوں کے والدین کو سرکاری نوکری نہ دینے سے متعلق مجوزہ قانون پر کہا تھا کہ حکومت مسلمانوں کو نوکری نہ دینے کے لیے یہ تجویز لائی ہے لیکن مسلم کسی کی نہیں سنیں گے۔


 


Share: